دعا زہرا کے دیور سے رابطے میں رہنے والا وکیل روپوش ہوگیا | اردو میڈیا

admin
admin 2 جون, 2022
Updated 2022/06/02 at 6:13 صبح
287493 093606 updates
287493 093606 updates

کراچی پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جارہا ہے، دعا مانسہرہ میں ہوئی تو اسے ہرصورت برآمد کریں گے: ڈی آئی جی ہزارہ/ فائل فوٹوکراچی سے لاپتا ہونے والی دعا زہرا کے دیور سے رابطے میں رہنے والا وکیل روپوش ہوگیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دعا زہرا کے دیور کا بالاکوٹ میں وسیم نامی وکیل کے ساتھ رابطہ تھا تاہم وسیم نے براہ راست دعا سے کسی قسم کے رابطے سے انکار کر دیا۔ذرائع کے مطابق وکیل کے روپوش ہونے کے بعد اس کے فرار منشی کو پکڑ لیا گیا ہے جب کہ دعا زہرا کی اطلاع دینے اور وکلا کی ضمانت پر وسیم کو جانے دیا گیا تھا۔اس سلسلے میں ڈی آئی جی ہزارہ میر واعظ کا  کہنا ہےکہ کراچی پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جارہا ہے، دعا مانسہرہ میں ہوئی تو اسے ہرصورت برآمد کریں گے۔واضح رہے کہ دعا کی مانسہرہ میں موجودگی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس بناء پر پولیس کی جانب سے چھاپے بھی مارے گئے ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort