محمود خان نے پولیٹیکل فورس لے جانیکی بات کی تھی: شاہ فرمان کی وضاحت | اردو میڈیا

admin
admin 2 جون, 2022
Updated 2022/06/02 at 6:17 صبح
287490 093924 updates
287490 093924 updates

وزیر اعلیٰ محمود خان کے فورس کے بیان کو غلط رنگ دیا گیا: سابق گورنر/ فائل فوٹوپشاور: خیبر پختونخوا کے سابق گورنر شاہ فرمان نے وزیر اعلیٰ محمود خان کے فورس استعمال کرنے کے بیان  پر  وضاحت دی ہے۔ایک بیان میں سابق گورنر شاہ فرمان  نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان  نے جس فورس کو اسلام آباد لے جانے کا تذکرہ کیا ہے وہ پولیٹیکل فورس تھی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کے فورس کے بیان کو غلط رنگ دیا گیا۔یاد رہے کہ  محمود خان نے سابق وزیراعظم عمران خان کی آئندہ لانگ مارچ کی کال پر صوبے کی فورس استعمال کرنے کی دھمکی دی تھی۔محمود خان کا کہنا تھا کہ عمران خان لانگ مارچ کی دوبارہ کال دیں گےتو خیبرپختونخواکی فورس استعمال کروں گا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort