عازمین حج کیلئے کووڈ ٹیسٹ سے متعلق پالیسی میں تبدیلی | اردو میڈیا

admin
admin 1 جون, 2022
Updated 2022/06/01 at 11:21 صبح
287432 034912 updates
287432 034912 updates

حج کے لیے آنے والوں کی عمر 65 سال سے کم ہونا لازم ہے: سعودی سول ایوی ایشن/ فائل فوٹوسعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عازمین حجاج کے لیے کورونا وائرس ٹیسٹ سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن میں تبدیلی کردی۔سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرلائنز کو نیا ہدایت نامہ جاری  کیا ہے جس میں حج کے لیے آنے والے افراد کا سعودی عرب روانہ ہونے سے 72 گھنٹے قبل ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔سعودی ایوی ایشن نے اس سے پہلے 48 گھنٹے قبل کورونا وائرس ٹیسٹ کی شرط رکھی تھی۔سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہےکہ کورونا سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی پر سعودی وزارت صحت کے قوانین کے تحت کارروائی ہوگی۔ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق حج کے لیے آنے والوں کی عمر 65 سال سے کم ہونا لازم  ہے۔

TAGGED: , ,
اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے