پرویز الہٰی نے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی سے گفتگو کے دوران کیا شکوہ کیا؟ | اردو میڈیا

admin
admin 1 جون, 2022
Updated 2022/06/01 at 9:11 صبح
287424 020539 updates
287424 020539 updates

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کرداروں کو سزا دی ہوتی تو لانگ مارچ والا واقعہ نہ ہوتا، چوہدری پرویز الٰہی۔ فوٹو فائلاسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز  الٰہی نے پی ٹی آئی اراکین صوبائی اسمبلی سے گفتگو کے دوران سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کرداروں کو سزا نہ دینے کا شکوہ کر ڈالا۔چوہدری پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی جس میں ملک اور بالخصوص پنجاب کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا عمران خان نے حکومت کو کچھ دن کی مہلت دی ہے، حکومت جلد از جلد الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے۔چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کرداروں کو سزا دی ہوتی تو لانگ مارچ کے دوران جو کچھ ہوا یہ نہ ہوتا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر ایک بارپھرکنٹینرکھڑے کر دیے گئے ہیں۔رہنما مسلم لیگ ق کا کہنا تھا ہم نے ہمیشہ عوامی فلاحی منصوبے شروع کیے، ریسکیو 1122 پنجاب میں بھرپور کامیابی کے ساتھ چل رہی ہے، یہ سروس سندھ حکومت نے بھی شروع کر دی اُن کا شکریہ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف کو مشودہ دیا تھا کہ وہ قومی اسمبلی سے اپنے استعفے واپس لے لیں کیونکہ قومی اسمبلی عوام کے لیے آواز اٹھانے کا ایک مؤثر فورم ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort