جیل چورنگی پر رہائشی عمارت میں واقع سپر اسٹور میں لگی آگ شدت اختیار کر گئی | اردو میڈیا

admin
admin 1 جون, 2022
Updated 2022/06/01 at 8:08 صبح
287416 124538 updates
287416 124538 updates

آگ سپر اسٹور کے ویئر ہاؤس میں موجود کپڑوں میں لگی، وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں: ریسکیو حکام۔ فوٹو: جیو نیوزکراچی: جیل چورنگی کے قریب رہائشی عمارت میں واقع سپر اسٹور کے ویئر ہاؤس میں لگنے والی آگ کی شدت بڑھ گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق جیل چورنگی پر واقع 15 منزلہ رہائشی عمارت کے گراؤنڈ اور فرسٹ فلور پر سپر اسٹور قائم ہے جبکہ اسٹور کا ویئر ہاؤس عمارت کے بیسمنٹ میں ہے۔ذرائع کے مطابق آگ عمارت کے بیسمنٹ میں کپڑوں میں لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی تاہم آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکا ہے۔فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ دو فائر ٹینڈر کے ذریعے سپو اسٹور ے بیسمنٹ میں لگی آگ کو بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ رہائشی عمارت اور سپر اسٹور میں موجود تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے، کوئی بھی شخص زخمی یا بے ہوش نہیں ہوا ہے۔دوسری جانب پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر عوام کو سپر اسٹور کی طرف جانے سے روک دیا ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort