کسٹمز عملے کو امپورٹڈ آئٹمز لانے والے مسافروں کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت | اردو میڈیا

admin
admin 1 جون, 2022
Updated 2022/06/01 at 7:09 صبح
287409 120108 updates
287409 120108 updates

ایف بی آر کی جانب سے جاری ملک بھر کے ائیر پورٹس پر تعینات پاکستان کسٹمز کے عملے کو نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ فوٹو فائلکراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کسٹمز حکام کو بیرون ممالک سے امپورٹڈ  آئٹمز لانے والے مسافروں کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ایف بی آر کی جانب سے جاری ملک بھر کے ائیر پورٹس پر تعینات پاکستان کسٹمز کے عملے کو نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ایف بی آر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے سامان میں موجود امپورٹڈ آئٹمز پر انہیں ہراساں نہ کیا جائے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کی سہولیات کے لیے ائیر پورٹس پر تعینات عملے کی نگرانی اسسٹنٹ کلیکٹرز اور ڈپٹی کلکٹرز کے ماتحت ہو گی۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ’کھیپیوں‘ کے خلاف ملک بھر کے انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے، مسافروں کی سہولت سے متعلق ہدایات پر عمل درآمد کے لیے ائیر پورٹس پر تعینات کلیکٹرز کو سرپرائز  وزٹ کرنے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کسٹمز عملے کی طرف سے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے سامان سے بچوں کے کھانے پینے کی اشیاء ضبط کرنے کی شکایات سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھیں جس پر وفاقی حکومت نے کسٹمز کو نئی ہدایات جاری کی ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort