ہائی ویز پر ڈکیتی کرنیوالا ’کرولا گینگ‘ گرفتار | اردو میڈیا

admin
admin 1 جون, 2022
Updated 2022/06/01 at 7:24 صبح
287407 120950 updates
287407 120950 updates

ملزمان ہائی وے قائم پیٹرول پمپ اور ٹک شاپ پر ڈکیتی کی 20 وارداتوں میں ملوث ہیں: پولیس/ فوٹو جیونیوزکراچی: ملیر پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ہائی ویز پر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث چار رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ہائی ویز پر ڈکیتیوں میں ملوث کرولا گینگ کے 4 ملزمان کو انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتارکیا گیا۔ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ ملزمان ہائی وے قائم پیٹرول پمپ اور ٹک شاپ پر ڈکیتی کی 20 وارداتوں میں ملوث ہیں، ان کے قبضے سے 4 پستول اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی کار برآمد کرلی گئی ہے۔پولیس  کے مطابق گرفتار ملزمان میں شاہ نواز عرف شانو، رفیق عرف رد،کیشور عرف صدام شامل  ہیں جن  کا کرمنل ریکارڈ چیک کیاجارہا ہے جب کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں سندھ بھر میں چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort