پاکستان کا سندھ طاس معاہدے پر بھارت کے سامنے دو ٹوک مؤقف | اردو میڈیا

admin
admin 1 جون, 2022
Updated 2022/06/01 at 7:36 صبح
287394 121720 updates
287394 121720 updates

پاکستانی وفد نے بھارت کو آگاہ کردیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے سے روگردانی قابلِ قبول نہیں: دفتر خارجہ/ فائل فوٹوسندھ طاس معاہدے کے حوالے سے  پاکستانی وفد نے دو ٹوک مؤقف بھارت کے سامنے رکھ دیا۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد نے بھارت کو آگاہ کردیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے سے روگردانی قابلِ قبول نہیں،  پاکستان نے مغربی دریاؤں پر بھارت کے ہائیڈرو الیکٹرک منصوبوں پر اعتراضات سے آگاہ کیا  ہے  جب کہ بھارت کے دیگر منصوبوں پر بھی جواب طلب کیا گیا ہے۔دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ نئی دلی میں پاک بھارت آبی تنازع پر مذاکرات، سیلاب کی معلومات کی پیشگی اطلاع اور مستقل انڈس کمیشن کی رپورٹ پر دستخط بھی کیے گئے ہیں۔دفترخارجہ کے مطا بق   بھارت نے اس دوران  اگلے فلڈ سیزن کے بعد معائنے کا انتظام کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔اس کے علاوہ بھارت نے پاکستان کے تصفیہ طلب اعتراضات اگلےاجلاس میں رکھنےکی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے