عمران خان اور محمود خان کے بیانات پر کارروائی کا فیصلہ | اردو میڈیا

admin
admin 31 مئی, 2022
Updated 2022/05/31 at 11:51 صبح
287299 033644 updates
287299 033644 updates

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے اسلحہ لانے کے اعتراف اور وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان کے دھمکی آمیز بیانات پر کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے عمران خان کے کارکنان کے اسلحہ ساتھ لانےکےبیان کا نوٹس لے لیا۔ذرائع کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں رانا ثنااللہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی  گئی جس میں  قمر زمان، ایاز صادق، اسعد محمود،اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ شامل ہیں جب کہ کمیٹی عمران خان اور محمودخان کے بیانات کا جائزہ لے کر آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کرے گی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کے بیان پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔کابینہ کی بریفنگ کےد وان کہا  گیا کہ میڈیا کی مسلح جتھوں اوراِن کے اصل چہرے کے حقائق پرمبنی رپورٹنگ قابلِ ستائش ہے۔وفاقی کابینہ نے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کوفرائض بخوبی انجام دینے پرخراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے ایک  بیان میں کہا تھاکہ اس بار پوری قوت کے ساتھ ریاست اور وفاقی دارالحکومت پرحملہ کریں گے جب کہ ایک انٹرویو میں عمران خان نے اعتراف کیا کہ ہماری طرف بھی لوگوں نے پستول رکھے ہوئے تھے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort