ٹرین میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے تین ملزمان گرفتار کرلیے: آئی جی ریلوے | اردو میڈیا

admin
admin 31 مئی, 2022
Updated 2022/05/31 at 9:57 صبح
287296 023954 updates
287296 023954 updates

جس ٹرین میں واقعہ پیش آیا اس کونجی کمپنی چلارہی تھی، ٹرین میں نجی کمپنی کا عملہ ڈیوٹی انجام دے رہا تھا: لاہور میں پریس کانفرنس/ اسکرین گریبلاہور: آئی جی ریلوے پولیس کا کہنا ہےکہ زکریا ایکسپریس میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے کیس  میں تین ملزمان کو گرفتار  کرلیا جن کا ڈی این اے کرایا جائےگا۔لاہور  میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی ریلوے پولیس فیصل شاہکار نے بتایا کہ خاتون سے مبینہ زیادتی کیس میں 3 ملزمان کو گرفتار  کیا گیا ہے، ملزمان کی گرفتاری ایک چیلنج تھا، وہ گرفتاری سے بچنے کے لیے چھپ گئے تھے اور  2 ملزمان نے اپنے فون بند کرلیے تھے۔انہوں نے کہا کہ واقعے کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور گرفتار ملزمان کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا۔آئی جی ریلوے کا کہنا تھا کہ جس ٹرین میں واقعہ پیش آیا اس کونجی کمپنی چلارہی تھی، ٹرین میں نجی کمپنی کا عملہ ڈیوٹی انجام دے رہا تھا، نجی کمپنی کو عملےکی تعیناتی سے  پہلے اس کا بیک گراؤنڈ چیک کرنا چاہیے تھا، واقعے پرٹرین کمپنی کے مالک کے خلاف انتظامی اورکرمنل کارروائی کی جائے گی جب کہ ٹرین کمپنی کو شوکاز نوٹس کرکے کنٹریکٹ کو منسوخ  کیا جائے گا۔انہوں  نے مزید کہا کہ خاتون ملتان میں اپنے شوہرسے ملنے آئی تھی، بچے نہ لانے پرخاتون کی اپنے شوہر کے ساتھ چپقلش ہوئی تھی، خاتون بغیرٹکٹ کے ٹرین میں بیٹھ گئی تھی  اور اس نے ٹرین میں ٹکٹ لی، ٹکٹ چیکرخاتون کو اے سی سیٹ دینے کے بہانے اپنے ساتھ لے گیا، متاثرہ خاتون نے تین ملزمان کا ذکرکیا ہے جس میں دو ملزمان نامزد ہیں۔فیصل شاہکار کا کہنا تھاکہ کیس کراچی ریجن کا ہے اور ملزمان کوعدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort