درآمدی اشیاء پر عائد پابندی میں نرمی | اردو میڈیا

admin
admin 31 مئی, 2022
Updated 2022/05/31 at 9:55 صبح
287295 022535 updates
287295 022535 updates

صنعتی آلات، مشینری اور فارن گرانٹ کے تحت چلنے والے منصوبوں کے مٹیریل کی درآمد پر پابندی عائد نہیں ہوگی: نوٹیفکیشن/فائل فوٹواسلام آباد: وفاقی حکومت نے درآمد اشیاء پر عائد پبندی میں نرمی کردی۔وزارت تجارت نے درآمدی اشیاء میں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق صنعتی شعبے کیلئے درآمد کردہ خام مال پر پابندی عائد نہیں ہوگی اور انٹرمیڈیٹ گڈز کی درآمد پر بھی پابندی نہیں ہوگی۔نوٹیفکیشن  میں بتایا گیا  ہےکہ 19مئی کو درآمدی اشیاء پر عائد پابندی کی لسٹ میں خام مال، مشینری اور آلات بھی شامل تھے تاہم اب صنعتی آلات، مشینری اور فارن گرانٹ کے تحت چلنے والے منصوبوں کے مٹیریل کی درآمد پر پابندی عائد نہیں ہوگی۔حکومت نے ملک کی تیزی سے بگڑتی ہوئی معیشت کو سہارا دینے کیلئے معاشی ایمرجنسی کی بنیاد پر لگژری غیر ملکی اشیاء کی امپورٹ پر مکمل پابندی عائد کی ہے۔حکومت نے جن اشیاء پر  پابندی عائد کی ان میں موبائل فونز، ہوم اپلائنسز، فروٹس اور ڈرائی فروٹس(ماسوائے افغانستان سے)، کراکری، پرائیوٹ اسلحہ، جوتے، فانوس اور لائٹیں ، (ماسوائے انرجی سیورز)، ہیڈ فونز اور لاؤڈ اسپیکرز، ساسز ، کیچپ، دروازے اور کھڑکیوں کے فریمز اور  دیگر امپورٹڈ آئٹمز شامل ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort