بھارتی اداکارہ کھانے کے ٹھیلے پر ایک لاکھ روپے بھول گئیں | اردو میڈیا

admin
admin 31 مئی, 2022
Updated 2022/05/31 at 10:49 صبح
287292 014348 updates
287292 014348 updates

میں سارے راستے یہ ہی سوچتی جارہی تھی کہ اگر مجھے وہ لفافہ واپس ملتا ہے تو میں کس قدر خوش قسمت ہوں گی: کامیا پنجابی/ فائل فوٹوبھارتی ٹیلی ویژن کی نامور اداکارہ اور کانگریس رہنما کامیا پنجابی اسٹریٹ فوڈ کھانے نکلیں تو ٹھیلے پر ایک لاکھ روپے ہی بھول گئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کامیا پنجابی اندور میں ایک ایونٹ میں شرکت کے لیے گئیں، وہیں کچھ دوستوں کے ساتھ انہوں نے شہر کی معروف فوڈ اسٹریٹ جانے کا سوچا۔ٹائمز آف انڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ ‘میرے پاس ایک لفافہ تھا جس میں ایک لاکھ روپے نقد تھے، میں نے وہ لفافہ وہیں میز پر رکھا اور ہم کھانے کرسیوں پر بیٹھ گئے’۔اداکارہ کے مطابق وہ کھا پی کر اور بل ادا کرکے وہاں سے نکل گئیں، کچھ دیر بعد انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا اور پیسوں کا یاد آیا تو وہ فوری طور پر اپنی ایک دوست کے ہمراہ اس ٹھیلے والے کے پاس پہنچیں۔کامیا نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ ‘میں سارے راستے یہ ہی سوچتی جارہی تھی کہ اگر مجھے وہ لفافہ واپس ملتا ہے تو میں کس قدر خوش قسمت ہوں گی اور پھر جب فوڈ اسٹریٹ آئی اور اسٹال پر گئی تو وہاں کے مالک نے وہ لفافہ سنبھال کر رکھا تھا جو میرے پوچھنے پر مجھے دے دیا گیا۔کامیا پنجابی کا کہنا تھا کہ ‘وہ رقم واپس دیکھ کر مجھے یقین نہیں آرہا تھا، اس قسم کا کچھ بھی ہونا انتہائی حیرت انگیز ہے، میرا خیال ہے کہ اندور شہر کے لوگ بے حد اچھے ہیں’۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort