سیٹ پر ٹیم کے لوگ میرے گیٹ اپ سے ڈرجاتے تھے: دانیال افضل خان | اردو میڈیا

admin
admin 31 مئی, 2022
Updated 2022/05/31 at 9:56 صبح
287291 022129 updates
287291 022129 updates

ڈرامہ سیریل ’سایہ سیزن ٹو‘ کے اداکار  دانیال  افضل خان کا کہنا ہےکہ  جب وہ اپنے کردار کے گیٹ اپ میں رات کو سیٹ پر گھوم رہے ہوتے تھے تو اداکاروں سمیت ٹیم کے لوگ ان سے ڈر جاتے تھے۔ڈرامہ سیریل ’سایہ سیزن ٹو‘ میں فیروز کا کردار نبھانے والے دانیال افضل خان نے جیو ڈیجیٹل کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ سایہ کے اسکرپٹ کی پیشکش ہوئی تو کہانی کے منفرد ہونے کی وجہ سے وہ انکار نہیں کرسکے اور فیروز کا کردار ادا کرنے کے لیے حامی بھرلی۔انہوں  نے کہاکہ اس کردار کو کرنا ایک چیلنج تھا کیونکہ ہمارے پاس ہالی وڈ کی طرح کی سہولیات نہیں ہیں البتہ سایہ سیزن ٹو کے دوران جو رسپانس آرہا ہے ویسا رد عمل تو ’رازِ الفت‘ کے وقت بھی نہیں ملا۔دانیال افضل نے مزید کہا کہ فیروز کے کردار کو ڈرامے کے دوسرے کرداروں سے منفرد دکھانے کے لیے انہیں لینس پہننا پڑے جو اس سے پہلے انہوں نے کبھی نہیں پہنے تھے، لینسز کے ساتھ سینز کو کرنا بھی ایک چیلنج تھا جب کہ ووکلس کے لیے بھی کسی طرح کے ساؤنڈ افیکٹس کا سہارا نہیں لیا گیا۔دانیال کاکہنا تھا کہ جِن کی آواز ان کی اپنی اوریجنل آواز ہے جسے مزید بھاری کرکے انہوں نے ڈائیلاگز کی ادائیگی کی، سانس کا مسئلہ درپیش ہونے کی وجہ سے انہیں خاصی دشواری بھی اٹھانی پڑی لیکن بلآخر وہ اس کردار کو بخوبی نبھانے میں کامیاب ہوگئے۔انٹرویو کے دوران اداکار نے سیٹ پر گزارے لمحات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ اپنے کردار کے گیٹ اپ میں رات کو سیٹ پر گھوم رہے ہوتے تھے تو اداکاروں سمیت ٹیم کے لوگ ان سے ڈر جاتے تھے لیکن انہیں سیٹ پر کسی قسم کا کوئی ڈر محسوس نہیں ہوا۔سایہ سیزن ٹو سے قبل دانیال افضل جیو کے ڈارمہ سیریل اے مشتِ خاک میں تقی کا کردار بھی ادا کرچکے ہیں ۔پہلی مرتبہ جِن کا کردار ادا کرنے والے دانیال افضل خان اس سے قبل ایک ہارر فلم میں بھی کام کرچکے ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort