عمران خان پر کتاب لکھنے والی لڑکی سابق وزیراعظم سے مل کر آبدیدہ ہوگئی | اردو میڈیا

admin
admin 31 مئی, 2022
Updated 2022/05/31 at 8:46 صبح
287289 010517 updates
287289 010517 updates

عمران خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو مصنفہ اور ان کے والد سے ملاقات کرتے دیکھا جاسکتا ہے/ اسکرین گریبعمران خان کے لیے لکھی گئی کتاب ‘Why I have chosen Imran Khan ‘ کی مصنفہ انفال خان نے سابق وزیراعظم سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ عمران خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو مصنفہ اور ان کے والد سے ملاقات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں عمران خان انفال کی لکھی جانے والی کتاب پر  انہیں آٹو گراف دیتے بھی دیکھے جاسکتے ہیں جسے دیکھ کر مصنفہ آبدیدہ ہوگئیں۔عمران خان نے آٹوگراف دینے کے بعد انفال سے ایک کتاب پڑھنے کے لیے بھی مانگی۔سوشل میڈیا پر چلنے والے دعوؤں کے مطابق عمران خان پر کتاب لکھنے والی مصنفہ کی عمر 17 سال بتائی جاتی ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort