لاہور پولیس نے ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز کو گرفتار کر لیا | اردو میڈیا

admin
admin 22 مئی, 2022
Updated 2022/05/22 at 4:00 صبح
286341 090334 updates
286341 090334 updates

سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی اور سیکرٹری کوآرڈینیشن عنایت اللہ لک کے گھر پر بھی چھاپے مارے گئے: ترجمان پنجاب اسمبلی۔ فوٹو: فائللاہور میں پولیس نے چھاپہ مار کر ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز کو گرفتار کر لیا۔ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق پولیس دیواریں پھلانگ کر رائے ممتاز کے گھر کے اندر داخل ہوئی اور انہیں گرفتار کر لیا۔رائے ممتاز کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ رات کو پولیس نے گھر چھاپہ مارا اور رائے ممتاز کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔پنجاب اسمبلی کے ترجمان کے مطابق سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی اور سیکرٹری کوآرڈینیشن عنایت اللہ لک کے گھر پر بھی چھاپے مارے گئے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے رائے ممتاز کی گرفتاری اور محمد خان بھٹی اور عنایت اللہ کے گھروں پر چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سب ایکشن شہباز شریف کے حکم پر ہو رہا ہے، حکومت کا یہ ایکشن فسطائیت پر مبنی ہے۔پرویز الٰہی نے کہا کہ اسمبلی آفیسرز کی گرفتاری اور چھاپے حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، غیر آئینی اور جعلی حکومت آئین کے خلاف اقدامات کر رہی ہے۔پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے رائے ممتاز کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رائے ممتاز کو حراست میں لے کر حکومت نے شکست تسلم کرلی۔خیال رہے کہ اسپیکر پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر رکھا ہے، اس سے پہلے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 30 مئی کو طلب کیا گيا تھا، 25 ارکان کے نشستوں سے فارغ ہونے کے بعد اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی نے تاریخ تبدیل کر دی۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی آج طلب کر لیا، اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort