بھارت میں ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کے بعد فی لیٹر پیٹرول کتنےکا ہوگیا ؟ | اردو میڈیا

admin
admin 21 مئی, 2022
Updated 2022/05/21 at 6:01 شام
286332 105521 updates
286332 105521 updates

فوٹو: فائلبھارت میں پیٹرولیم مصنوعات پر ایکسائز ڈیوٹی کم کردی گئی  ہے جس کے باعث پیٹرول کی قیمت میں ساڑھےنو (بھارتی) روپے فی لیٹرکمی ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق  سینٹرل ایکسائز ڈیوٹی کم ہونےکے بعد پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے نو روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں سات روپے فی لیٹرکی کمی ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ اس سے قبل  فی لیٹرپیٹرول کی قیمت 105 روپے اور ڈیزل کی قیمت 96 روپے تھی۔قیمتوں میں کمی کے بعد  فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 95.91 روپے اور فی لیٹر ڈیزل کی قیمت  89.67 روپے ہوگئی ہے۔بھارت میں فی لیٹر پیٹرول کی موجودہ قیمت کمی کے بعد پاکستانی کرنسی میں 247.05 روپے بنتی ہے جب کہ فی لیٹر ڈیزل کی قیمت پاکستانی کرنسی میں 230.98 روپے بنتی ہے۔خیال رہےکہ پاکستان میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 149 روپے 86 پیسےہے اور فی لیٹرہائی اسپیڈ ڈیزل 144 روپے 15 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort