اظہر علی نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈبل سنچری اسکور کردی | اردو میڈیا

admin
admin 21 مئی, 2022
Updated 2022/05/21 at 10:44 صبح
286263 011428 updates
286263 011428 updates

ظہرعلی نے جمعے کے روز ورسسٹرشائر کاؤنٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے لیسٹر شائر کے خلاف 328 گیندوں پر ڈبل سنچری اسکور کی—فوٹو: ورسسٹرشائرپاکستان کرکٹ ٹیم کے دائیں ہاتھ کے بیٹر اظہر علی نے  انگلینڈ میں ہونے والی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈبل سنچری اسکور کردی۔اظہرعلی رواں کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے دوسرے پاکستانی بن گئے۔اس سے قبل شان مسعودکاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے دو ڈبل سنچریاں اسکور کر چکے ہیں۔اظہرعلی نے جمعے کے روز ورسسٹرشائر کاؤنٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے لیسٹر شائر کے خلاف 328 گیندوں پر ڈبل سنچری اسکور کی۔ ان کی اننگز میں 17 چوکے اور ایک چھکا شامل ہیں۔واضح رہے کہ اظہرعلی کی یہ کاؤنٹی کیریئر میں پہلی ڈبل سنچری ہے۔دائیں ہاتھ کے بیٹر دن کے اختتام پر 202 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔

فوٹو: اسکرین گریباس سے قبل اظہرعلی نے سنچری اسکور کرکے سجدہ کیا اور ارطغرل غازی کا روایتی انداز بھی اپنایا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort