رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری میں 57 فیصد کمی | اردو میڈیا

admin
admin 20 مئی, 2022
Updated 2022/05/20 at 3:37 شام
286246 083330 updates
286246 083330 updates

رواں مالی سال کے ابتدائی 10 مہینوں میں بیرونی سرمایہ کاری 57 فیصد کم ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں سال اپریل میں ملک میں کی گئی بیرونی سرمایہ کاری کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔اپریل میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 12 کروڑ 43 لاکھ ڈالر رہا۔ اسٹاک مارکیٹ سے سرمایہ کاری کا اخراج اپریل میں برقرار رہا۔ شرح سود بڑھائے جانے کے باوجود سرکاری شعبے میں 2 کروڑ 91 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی اور  براہ راست سرمایہ کاری سوا 15 کروڑ ڈالر رہی۔اپریل کے اعداد و شمار شامل کرکے رواں مالی سال میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم ایک ارب 50 کروڑ ڈالر ہے۔ سرکاری شعبے میں 47 کروڑ  35 لاکھ ڈالر اور  نجی شعبے میں ایک ارب 9 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔10 مہینوں میں براہ راست سرمایہ کاری تقریباً دو فیصد کم ہوکر ایک ارب 45 کروڑ ڈالر ہے۔اسٹاک مارکیٹ سے 10 مہینوں میں 35 کروڑ ڈالر نکالے گئے ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort