عمران خان اور عامر لیاقت کی بہت سی باتیں ملتی ہیں : عفت عمر | اردو میڈیا

admin
admin 20 مئی, 2022
Updated 2022/05/20 at 9:47 صبح
286205 022716 updates
286205 022716 updates

اداکارہ عفت عمر نے اپنی حالیہ ویڈیو میں سابق وزیراعظم عمران خان اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت پر طنزیہ گفتگو کی/ فائل فوٹواداکارہ عفت عمر نے اپنی حالیہ ویڈیو میں سابق وزیراعظم عمران خان اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت پر طنزیہ گفتگو کی ہے۔اس ویڈیو میں عفت عمر نے کہا کہ عمران خان اور عامر لیاقت کی بہت سی باتیں ملتی ہیں کیونکہ عمران خان کا کہنا ہے کہ انہیں وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹانے کے لیے سازش کی گئی تو عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ ان کی تیسری طلاق کے پیچھے بھی سازش کا ہاتھ ہے۔عفت عمر  نے کہا کہ عامر لیاقت نے اپنی گفتگو میں مذہب کارڈ، مہاجر کارڈ کا اور لفظ سازش کا استعمال کیا، کیوں کہ انہیں پتا ہے کہ بیمار سماج کی نبض کیسے پکڑنی ہے کہ یہ وہی بیمار سماج ہے جس کی ٹریننگ ایسے انداز میں کی گئی جس کے تحت محض یہ لگنے لگتا ہے ساری دنیا ایک انسان کے خلاف ہے۔ویڈیو میں عفت عمر نے سوال کیا کہ آخر کب عمران خان اور عامر لیاقت جیسے کردار اپنی عیاری، موقع پرستی اور نکما پن چھپانے کے لیے سماج کے ان طبقوں کا استعمال کریں گے جو گورننس کے بجائے غیرت پکارتے  ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort