پی سی بی نے سابق کھلاڑیوں کی پنشن میں ایک لاکھ روپے فی کس اضافہ کردیا | اردو میڈیا

admin
admin 19 مئی, 2022
Updated 2022/05/19 at 1:37 شام
286125 063429 updates
286125 063429 updates

مہنگائی کی شرح کے مطابق ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پنشن میں بھی سالانہ اضافہ کیا جائے گا ، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ— فوٹو: فائلپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پنشن میں اضافے کا اعلان کردیا۔پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے تمام سابق کھلاڑیوں کی پنشن میں فی کس ایک لاکھ روپے اضافے کا اعلان کردیا ہے۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ سابق کرکٹرز کی عزت ہی  پی سی بی کی عزت ہے۔پی سی بی کے مطابق پہلی کیٹیگری میں شامل ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پنشن اب 54 ہزار روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 54 ہزار روپے ہوگئی ہے۔دوسری کیٹیگری میں شامل ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پنشن اب 48 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 48 ہزار روپے ہوگئی ہے۔تیسری کیٹیگری میں شامل ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پنشن اب 42 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 42 ہزار روپے ہوگئی۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ کرکٹر کی وفات کی صورت میں ان کی پنشن اہلیہ وصول کرسکتی ہیں، مہنگائی کی شرح کے مطابق ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پنشن میں بھی سالانہ اضافہ کیا جائے گا، سابق کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کیلئے  پی سی بی کا بینوولنٹ فنڈ پہلے ہی موجود ہے، ریٹائرڈ کرکٹرز چاہیں تو اس فنڈ سے بھی مستفید ہوسکتے ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort