شزا فاطمہ خواجہ وزیر اعظم کی مشیر برائے امور نوجوان مقرر

imran
imran 13 مئی, 2022
Updated 2022/05/13 at 12:10 شام
627e41f1981e7
627e41f1981e7

رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ (ن) شزا فاطمہ خواجہ کو وزیر اعظم کی مشیر برائے امور نوجوان مقرر کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے شزا فاطمہ کا بطور مشیر برائے امور نوجوان تقرر مذکورہ رولز کے شیڈول 5-اے کے سیریل نمبر ون-اے کے ساتھ پڑھے گئے رولز آف بزنس، 1973 کے قاعدہ 4 (6) کے مطابق کی گئی ہے۔

قومی اسمبلی کی ویب سائٹ کے مطابق وفاقی کابینہ مجموعی طور پر 45 اراکین پر مشتمل ہے جس میں 34 وفاقی وزرا، 5 وزرائے مملکت، 3 معاون خصوصی اور 3 مشیر شامل ہیں۔

وزیر اعظم کی کابینہ میں شامل دیگر ارکان میں احسن اقبال کو وزارت منصوبہ بندی، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو وزارت قانون و انصاف، رانا ثنا اللہ کو وزارت داخلہ، خواجہ سعد رفیق کو وزارت ریلوے اور مرتضیٰ جاوید عباسی کو پارلیمانی امور، بلاول بھٹو کو وزارت خارجہ اور سید امین الحق کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت دی گئی ہے۔

سید خورشید شاہ کو آبی وسائل، نوید قمر کو تجارت، عبدالقادر پٹیل قومی صحت، شازیہ مری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، شیری رحمان موسمیاتی تبدیلی، سید مرتضیٰ محمد انڈسٹریز، ساجد طوری اوورسیز پاکستانیز، احسان مزاری بین الصوبائی رابطہ اور عابد بھائیو کو نجکاری کی وزارت کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

شاہ زین بگٹی کو انسداد منشیات، مولانا اسعد محمود کو مواصلات، مولانا عبدالواسع کو وزرات ہاؤسنگ، مفتی عبدالشکور کو وزارت مذہبی امور، سینیٹر طلحہ محمود کو وزارت سیفران کا قلمدان دیا گیا ہے۔

وزیراعظم کے 5 وزرائے مملکت میں ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کا وزیر مملکت برائے خزانہ، حنا ربانی کھر کو وزیر مملکت برائے خارجہ، عبدالرحمن خان کانجو کو وزیر مملکت برائے امور داخلہ، محمد ہاشم نوتیزئی کو وفاقی وزیر مملکت اور مصدق ملک کو وزیر مملکت پیٹرولیم مقرر کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کے 3 معاون خصوصی میں طارق فاطمی کو معاون خصوصی برائے امور خارجہ، حنیف عباسی کو معاون خصوصی اور محمد صادق کو بحیثیت وزیر مملکت وزیر اعظم کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کے 3 مشیروں میں مسلم لیگ (ن) کے انجینئر امیر مقام، پیپلزپارٹی کے قمر زمان کائرہ اور پی ٹی آئی ترین گروپ کے عون چوہدری شامل ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort