طلبہ یونینز کی بحالی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

admin
admin 14 فروری, 2022
Updated 2022/02/14 at 11:42 صبح
th
th
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 12 فروری2022ء)طلبہ یونینز کی بحالی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت کا طلبہ یونینز کی بحالی کا فیصلہ قا بل قابل تحسین ہے،طلبہ کا پاکستان کی سیاست اور معاشرے میں اہم کردار ہوتا ہے،طلبہ یونینز کی بدولت بڑے اور نامور سیاستدان اسمبلی تک پہنچے ہیں،طلبہ یونینز سیاست کی پہلی سیڑھی تصور کی جاتی ہے،طلبہ یونینز کی بحالی سے طلبہ کو اپنی ذہنی صلاحیتوں کا کھل کے اظہار کرنے کا موقع ملتا ہے۔ مطالبہ ہے کہ سندھ کی طرح پنجاب میں بھی طلبہ یونینز کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے