سنجے دت اپنی نئی فلموں کے وقت پر ریلیز ہونے کیلئے پرامید

imran
imran 11 جنوری, 2022
Updated 2022/01/11 at 7:02 صبح
1035031 7383159 Sanjay Dutt updates
1035031 7383159 Sanjay Dutt updates

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنجے دت کی کافی عرصے بعد کوئی فلم ریلیز ہونے والی ہیں جن کے وہ وقت پر ریلیز ہونے کے لیے پرامید ہیں۔ یاد رہے کہ 2019 میں ان کی فلم پانی پت ریلیز ہوئی تھی جس کے بعد اب اس برس ان کی تین فلمیں ریلیز ہونے کے لیے شیڈولڈ ہیں۔ اس حوالے سے 62 سالہ سنجے دت کا کہنا ہے کہ وہ پرامید ہیں کہ یہ فلمیں ملک میں کورونا وائرس کی بڑھتی وبا کے دوران بھی اچھا پرفارم کرینگی۔انہوں نے کہا کہ ان فلموں میں شمشیرا، کے جی ایف ٹو اور پرتھوی راج شامل ہیں جو بہترین فلمیں ہیں، ان کی ریلیز ہونے کے حوالے سے میں کافی پرجوش بھی ہوں، لیکن موجودہ کورونا وائرس کی صورتحال میں سب کچھ غیر یقینی ہے۔ان کے مطابق یہ فلمیں بڑی اسکرین کے تجربات کی بنا پر بنائی گئی ہیں، اور ان سے جب ہی لطف اندوز ہوا جاسکے گا جب کورونا صورتحال کنٹرول میں آئے گی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ سب کچھ بہتر ہوجائے گا لیکن لوگوں کو احتیاطی اقدامات کرنے کے ساتھ ماسک لگانا ہوگا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds